آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر کی کوئٹہ میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ محفوظ

Last Updated On 07 June,2018 02:10 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس میں فوجی ہیلی کاپٹرگر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ایک اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق کوہلو سے کوئٹہ آنے والا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈ نگ کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں ایف سی کے زخمی جوان کو کو ہلو سے کوئٹہ لایا جا رہا تھا کہ حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار ایف سی اہلکار شہید جبکے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ہنگامی لینڈ نگ کے دوران پائلٹ اور عملہ محفوظ رہا، شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سی ایچ ایم منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ میں بھی فنی خرابی کے باعث آرمی کا گن شپ ہیلی کا پٹر راہوالی کینٹ کے قر یب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں پا ئیلٹ اور کو پائیلٹ محفو ظ رہے۔ حادثے میں دونوں پائیلٹس معمولی زخمی ہوئے۔