عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار

Last Updated On 07 June,2018 05:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر پر پانچ چھٹیوں کی سمری تیار کر لی ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق وفاقی وزارتِ داخلہ نے عیدالفطر کیلئے پانچ چھٹیوں کی سمری تیار کر لی ہے۔ عیدالفطر کی چھٹیاں آئندہ جمعرات سے ملنے کا امکان ہے۔ عید الفطر کی چھٹیاں جمعرات 14 جون سے پیر 18 تک ہوں گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال عیدالفطر پر تین چھٹیاں دی گئی تھیں۔

ادھر سعودی عرب کے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال روزے 29 ہوں گے اور 15جون جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔ عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ فلکیاتی حساب سے جمعہ کو عید کا پہلا دن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 28 رمضان بروز بدھ کو رات 10 بج کر 42 منٹ پر چاند کی پیدائش ہو جائے گی جبکہ جمعرات 29 رمضان کو چاند دیر تک آسمان پر نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال پاکستان اور سعودی عرب میں ماہ رمضان ایک ساتھ شروع ہوا تھا اس لئے عید بھی ایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔