عمران خان کا 5 حلقوں سے انتخابی میدان میں اُترنے کا فیصلہ

Last Updated On 07 June,2018 05:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کے پانچ حلقوں سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کراچی، لاہور، راولپنڈی، میانوالی اور بنوں سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان این اے 26 بنوں اور این اے 61 راولپنڈی سے امیدوار ہوں گے جبکہ اپنے آبائی علاقے این اے 95 میانوالی سے بھی الیکشن لڑیں گے۔

اس کے علاوہ عمران خان این اے 131 لاہور اور این اے 243 کراچی سے بھی امیدوار ہوں گے۔ عمران خان این اے 131 لاہور میں (ن) لیگ کے امیدوار خواجہ سعد رفیق سے مقابلہ کریں گے۔ این اے 26 بنوں میں عمران خان کا جے یو آئی کے اکرم درانی سے مقابلہ ہو گا۔
 

Advertisement