فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا

Last Updated On 28 June,2018 03:36 pm

نیویارک: (دنیا نیوز) گرے لسٹ کے معاملے میں تمام تر اقدامات ناقابل قبول قرار دے دیئے گئے۔ تمام تر صفائیاں بے سود رہیں۔ عالمی تنظیم فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام گرے لسٹ میں ڈال دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا جبکہ پاکستان کے حلیف تصور کیے جانے ممالک ترکی، چین اور سعودی عرب نے بھی ان کی حمایت کی۔

فرانس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بات اس لیے کی کہ فرانس کی طرف سے پاکستان میں حافظ سعید کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے دباؤ تھا، لیکن اس کے باوجود حافظ سعید کی کالعدم تنظیم کو مختلف نام سے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔
 

Advertisement