آج نواز شریف کا، 25جولائی کو ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہو گا: عمران خان

Last Updated On 06 July,2018 04:05 pm

دیر: (دنیا نیوز) چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے تیمر گرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج نواز شریف کا فیصلہ ہوگااور 25جولائی کوملک کی تقدیر کا فیصلہ ہوگا۔

عمران خان نے تحریک انصاف کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بجائے جلسہ کرنے کے چھوٹی چھوٹی جلسیاں کررہا ہے، قوم کا سب سے بڑا ڈرامہ باز شہباز شریف کہتا ہے کہ ہمیں اگراگلی باری ملی تو انسانوں پرڈویلپمنٹ کروں گا، لاہور میں جب بارش آئی شہباز شریف اپنے کمرے میں چھپ گیا،نکلا نہیں، کیا وجہ ہے شہباز شریف کو جومیں کہتا ہوں طوطے کی طرح تم کہنا شروع کردیتے ہو ۔

چئیرمین تحریک انصاف نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں 40 ڈگری پر بھی لوگوں کا جوش وخروش دیکھ رہا ہوں، جب پہلی مرتبہ دیر میں جلسہ کرنے آیا تھا تو 90فیصد نوجوان جو جلسے میں موجود ہیں پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا تعلیم کا نظام سب سے بہتر ہے، کوئی سروے کروا لو،خیبرپختونخواکا نظام ہی تمام صوبوں میں سب سے بہترہو گا۔