ہمایوں اختر خان نے تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی

Last Updated On 13 July,2018 07:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معروف سیاستدان ہمایوں اختر خان نے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ ہمایوں اختر سابق جنرل اختر عبدالرحمان شہید کے صاحبزادے ہیں۔ ماضی میں ان کی پاکستان مسلم لیگ (ق) اور ن لیگ سے بھی سیاسی وابستگی رہی۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ کے عہدے پر بھی کام کیا۔