پشاور: اکرم درانی پر بم حملے میں ملوث مبینہ دہشتگرد گرفتار

Last Updated On 09 August,2018 07:56 pm

پشاور: (دنیا نیوز) سپیشل پولیس بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیرِاعلیٰ اکرام درانی پر موٹر سائیکل بم حملے میں ملوث مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

مبینہ دہشتگرد صدیق اللہ اور قدر ایاز کو مصدقہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد صدیق اللہ کا تعلق تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر اختر گروپ سے ہے۔ دہشتگرد گروپ کا اہم رکن افغانستان سے پاکستان تخریب کاری کیلئے آیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دوسرا مبینہ دہشتگرد قدر ایاز اس گروپ کا سہولت کار تھا۔ مبینہ دہشتگرد نے شرین مالک نامی شخص پر حملے کی بھی ذمہ داری قبول کی۔