لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تمام پاکستانیوں کو 14 اگست کو یومِ آزادی پورے جوش اور جذبے کے ساتھ منانے کا کہا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوام کو یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پاکستانی پورے جوش اور جذبے کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائیں، خاص طور پر ایک ایسے موقع پر جب ہم انشا اللہ اپنے قائد محمد علی جناحؒ کے ویژن کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
I want all Pakistanis to celebrate 14th August, our Independence Day, with full fervour - especially as we are now moving towards Naya Pakistan & reclaiming Jinnah s vision InshaAllah.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 10, 2018