'اللہ نے ہمیں محفوظ پاکستان دیا، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے'

Last Updated On 13 August,2018 04:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید کا کہنا ہے اللہ نے آج ہمیں مضبوط اور محفوظ پاکستان دیا ہے، جمہوریت کو آگے لے کر چلیں گے، مولانا فضل الرحمان کو بھی جشن آزادی کی مبارک دے رہا ہوں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے دوستی کا ہاتھ بڑھائیں گے، جو لوگ کہتے تھے میں پارلیمنٹ میں نہیں ہوں گا وہ آج خود نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا میں نے کہا تھاعمران خان 100 سے زیادہ سیٹیں لیں گے، عمران خان کی حکومت میں میری آواز غریبوں کیلئے ہوگی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے نہیں چلیں گے، آصف زرداری 14 سال کی دوشیزہ نہیں، سب سے سیانے سیاستدان ہیں، آصف زرداری چھٹا بحری بیڑہ ہے انہیں پتہ ہے کب کیا کرنا ہے۔