منی لانڈرنگ کیس: فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع

Last Updated On 16 August,2018 12:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) بنکنگ کورٹ نے سندھ کے میگا منی لانڈرنگ کیس میں فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی۔

35 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کی رہنماء فرال تالپور عدالت میں پیش ہوئیں اور حاضری لگا کر واپس چلے گئیں تا ہم انکی عبوری ضمانت میں 4 ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ فریال تالپور نے ہائی کورٹ کے بعد بنکنگ کورٹ سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ایف آئی اے نے عبوری چالان میں آصف زرداری کو مفرور ملزم قرار دے رکھا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار حسین لوائی اور طحہ رضا کی درخواست ضمانتوں کا معاملہ زیر سماعت آیا۔ وکیل ایف آئی نے موقف اپنایا کہ تفتیشی افسر انور مجید اور عبدالغنی مجید کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد میں ہیں، وہ انور مجید اور ان کے بیٹے کو لے کر آج کراچی پہنچیں گے، اسلئے سماعت ملتوی کی جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement