’کلثوم نواز کے آخری الفاظ، اللہ تعالی رحمان ورحیم ہے‘

Last Updated On 11 September,2018 11:50 pm

لندن: (دنیا نیوز) بیگم کلثوم نواز کے صاحبزادے حسین نواز نے بتایا ہے کہ ان کی والدہ کے آخری الفاظ تھے کہ اللہ تعالی رحمان و رحیم ہے۔

حسین نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب کی تربیت میں ہماری ماں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی، میں ہمیشہ اپنی مشکلات میں والدہ سے مشورہ کرتا تھا، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کرے، میری والدہ کے آخری الفاظ تھے کہ اللہ تعالی رحمان و رحیم ہے۔

حسین نواز نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ آج والدہ کا سایہ سر سے چلا گیا، اللہ تعالی والدہ کی قبر کی تمام منازل آسان فرمائے۔ ڈاکٹروں کے مطابق رمضان میں پھیپھڑوں کی انفیکشن ہوئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ میرے چچا میاں شہباز شریف لندن آ رہے ہیں، وہ میت کے ساتھ پاکستان جائیں گے

 

 

Advertisement