’مریم نواز نے کوئی بیان نہیں دیا، ان سے منسوب بیانات درست نہیں‘

Last Updated On 12 September,2018 10:30 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ن لیگ کی ترجمان نے کہا ہے کہ محترمہ مریم نواز نے میڈیا کو کوئی بیان نہیں دیا، ان سے منسوب بیانات درست نہیں، قیاس آرائی پر مبنی خبروں سے ابہام پھیلانا مناسب نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان سابق وزیر اطلات مریم اورنگزیب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گزشتہ دو روز سے جاری بیانات محترمہ مریم نواز نے نہیں دئیے، جیل میں ملاقات کے دوران ان کی گفتگو کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش نہ کیا جائے۔

انہوں نے درخواست کی کہ میڈیا ایسی کوئی بھی خبر بلا تصدیق نہ چلائے، مریم نواز کا بیان صرف ترجمان مسلم لیگ (ن) ہی جاری کریں گی، ترجمان کے جاری کردہ بیان ہی کو نشر اور شائع کیا جائے۔