پی آئی اے کی مشکوک فضائی میزبانوں پر پابندی لگانے کی تیاریاں

Last Updated On 29 September,2018 06:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے نے 100 سے زائد مشکوک فضائی میزبانوں کے غیر ملکی پروازوں پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا۔ اقدام قومی ایئر لائن کی ایئر ہوسٹس فریحہ کے کینیڈا میں سلپ ہونے کے بعد اٹھایا جارہا ہے۔

پی آئی اے کی ایک فضائی میزبان دیگر ایئر ہوسٹسز کے لیے خطرہ بن گئی۔ کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ایئر ہوسٹس فریحہ کے سلپ ہونے کے بعد پی آئی اے نے 100 سے زائد مشکوک فضائی میزبانوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔ مذکورہ ایئر ہوسٹسز کے غیر ملکی پروازوں پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ جی ایم فلائٹ سروسز نے چیئرمین پی آئی اے سے اس معاملے پر مشاورت طلب کرلی ہے۔

Advertisement