جو افسر پالیسی پر نہیں چلے گا، اسے ہٹا سکتے ہیں، فیاض الحسن چوہان

Last Updated On 10 October,2018 08:14 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو نہ ہٹانے کے معاملے پر ان کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدالت نے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا کوئی وقت مقرر نہیں کیا، جو افسر پالیسی کے مطابق نہیں چلے گا، اسے حکومت ہٹا سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا تھا سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو ہٹایا جائے لیکن آئی جی پنجاب نے اس حکم پر عملدرآمد نہیں کیا تھا۔ آئی جی صاحب نے سستی دکھائی، اسی تناظر میں انہیں ہٹایا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پچھلے سوا ماہ سے الیکشن کا شیڈول کا اعلان ہو چکا ہے، اس دوران کئی افسر آئے اور گئے، اس وقت الیکشن کمیشن نے نہیں سوچا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے کچھ لوگوں نے ڈالر بے تحاشا خریدے جس وجہ سے ڈالر مہنگا ہو گیا۔

 

Advertisement