سٹیزن پورٹل سسٹم: 60 ہزار سے زائد شکایات موصول

Last Updated On 31 October,2018 12:44 pm

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم کی جانب قائم کیا گیا سٹیزن پورٹل سسٹم 2 روز بعد اینڈرائیڈ کے علاوہ آئی فون پر بھی منتقل کر دیا جائے گا، سٹیزن پورٹل سسٹم پر اب تک 60 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔

عوام کی سسٹم تک زیادہ سے زیادہ رسائی کیلئے حکومت نے ٹول فری نمبر جاری کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جبکہ شکایات کے تدارک کیلئے وزیراعظم ہائوس میں مانیٹرنگ نظام بھی قائم کیا جائے گا، شکایات موصول ہونے کے بعد انہیں متعلقہ محکمے کے سربراہ کو بھجوایا جا رہا ہے۔

3 ہزار سے زائد محکمے کمپیوٹر سے منسلک ہیں حکومت کو ملنے والی زیادہ ترشکایات صفائی سے متعلق ہیں، حکومت نے ہر ماہ اس اعدادوشمار جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے عوام کو بتایا جائے گا کہ کن افسروں کے بارے میں زیادہ شکایات موصول ہوئی ہیں۔
 

Advertisement