جدہ سے سیالکوٹ آنے والے طیارے میں خاتون مسافر کی روح پرواز کر گئی

Last Updated On 01 November,2018 09:49 pm

سیالکوٹ: (روزنامہ دنیا) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جدہ سے سیالکوٹ آنے والی پرواز میں خاتون مسافر کی روح پرواز کر گئی۔

پرواز نمبر پی کے 746 جدہ سے سیالکوٹ آرہی تھی کہ ملتان کی فضائی حدود کے قریب سیٹ نمبر ڈی 57 کی مسافر خاتون 55سالہ کلثوم بانو کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ دوران پرواز ہی خالق حقیقی سے جاملی۔
بتایا گیا ہے کہ خاتون مسافر اپنے 22 عزیزوں کے ساتھ عمرہ کرنے کے بعد واپس آرہی تھی۔ مرحومہ کا تعلق گوجرانوالہ سے بتایا جاتا ہے۔متعلقہ حکام نے لاش سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچنے کے بعد ضروری کاروائی کے بعد ایمبولنس کے ذریعے گوجرانوالہ روانہ کردی۔ 

Advertisement