اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس ثاقب نثار آج طبی معائنے کیلئے ادارہ برائے امراض قلب راولپنڈی آئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کی انجیو پلاسٹی کے بعد بند شریان کھول دی تاہم انھیں ہسپتال داخل کر لیا گیا ہےجہاں انکی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے. حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ہسپتال کی سکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس اہلخانہ کےہمراہ آج راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی آئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کا طبی معائنہ کیا، ماہرین قلب کی ٹیم نے ان کی انجیو پلاسٹی کے بعد بند شریان کھول دی جس کے بعد ان کو وی وی آئی پی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی حالت تسلی بخش ہے۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ہسپتال کی سکیورٹی رینجرز کے حوالے کر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس کی عیادت کیلئے جسٹس آصف سعید راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پہنچ گئے جہاں انھیں ڈاکٹروں نے چیف جسٹس ثاقب نثار کی صحت کے حوالے سے بریفنگ دی۔