یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی: جمائما

Last Updated On 05 November,2018 09:58 am

لندن ( روزنامہ دنیا ) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ یہ وہ نیا پاکستان نہیں جس کی ہمیں امید تھی، حکومت دفاع سے متعلق دلیرانہ تقریر کے 3 دن بعد مطالبا ت کے سامنے جھک گئی۔

جمائما گولڈ سمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ آسیہ بی بی کو ملک چھوڑنے کی اجازت نہ دینا ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنے کے مترادف ہے، اب بھی امید ہے حکومت ایسا کچھ سوچ رہی ہوگی جو ہم نہیں جانتے۔

 

Advertisement