قومی اسمبلی کا اجلاس آج طلب، شہباز شریف خطاب کریں گے

Last Updated On 05 November,2018 02:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے، اس سے قبل پارٹی کا پارلیمانی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی۔

ن لیگ نے آج اسلام آباد میں شہباز شریف کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں سینئر رہنماوں سمیت اراکین اسمبلی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال میں پارٹی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

شہباز شریف بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے دوران ایوان سے خطاب بھی کریں گے جس میں مذہبی جماعت کے دھرنے اور اس کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔