راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور یوم شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق خود اردیت کی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 نومبر 1947 کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ان شاء اللہ رنگ لائیں گی۔
Tribute to Kashmiri martyrs of 6 Nov 1947 & till date on KashmirMartyrsDay. Their great sacrifices shall accrue result IA.Continued atrocities by Indian Occupation forces can never suppress just political struggle for their legitimate right of self determination.#KashmirBlackDay
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) November 6, 2018
میجر جنرل آصف غفور نے کہا بھارتی فوج کے مظالم کشمیریوں کو تحریک آزادی سے نہیں روک سکتے، بھارت طاقت کے ذریعے کشمیریوں کی حق خوداردیت کی سیاسی جدوجہد کو نہیں دبا سکتا۔