آرمی چیف کا قومی انسداد دہشتگردی سینٹر پبی کا دورہ، پاک روس مشقوں کا معائنہ

Last Updated On 05 November,2018 12:48 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف نے قومی انسداد دہشتگردی سینٹر پبی کا دورہ کیا جہاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک روس مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے افسروں و جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا، مشترکہ مشقوں کا مقصد انسداد دہشتگردی کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے، جنگی مشقیں دروزبہ تھری کے نام سے منعقد کی گئیں۔ پاکستان میں روس کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ولادی میر بیٹیزوک بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا جنگی مشقیں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا بہترین فورم ہیں۔

 

Advertisement