وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، امن وامان کی صورتحال کا جائزہ

Last Updated On 06 November,2018 10:16 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے جس میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی امن امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ اہم ملاقات قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم آفس میں ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ چین سے متعلق آرمی چیف کو آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے بعد کی صورتحال پر غور اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا گیا جبکہ ملاقات میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی مشاورت کی گئی۔
 

Advertisement