سپریم کورٹ: عامر لیاقت پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد

Last Updated On 07 November,2018 02:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے ٹی وی اینکر اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کر دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس عمرعطا بندیال پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر  لیاقت کی جانب سے غیر مشروط معافی مسترد کرتے ہوئے فرد جرم عائد کر دی۔ تاہم عامر لیاقت نے صحت جرم سے انکار کیا

یاد رہے کہ نجی چینل کو 10 اگست کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق ٹی وی اینکر عامر لیاقت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میڈیا پرسنز سمیت افراد کے خلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کی تھی۔
 

Advertisement