وزیراعظم کی ولی عہد شیخ‌ محمد بن زید سے ملاقات، آرمی چیف بھی موجود

Last Updated On 18 November,2018 08:50 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ‌ محمد بن زید سےملاقات کی جس میں‌باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی. اس سے پہلے عمران خان کا ائیرپورٹ پر عرب امارات کے وزیرمملکت جابر بن سلطان نے پرتپاک استقبال کیا. صدارتی محل پہنچنے پر انھیں‌ گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر کے علاوہ وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم اور مشیر برائے تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان، ولی عہد ابوظہبی شیخ محمد بن زید کی دعوت پر آج ابوظہبی پہنچے. عرب امارات کے وزیر مملکت سلطان بن جابر نے ائیر پورٹ پر وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، بعد ازاں ایوان صدر پہنچے پر ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا.ولی عہد شیخ محمد بن زید بن سلطان النہیان نے صدارتی محل آمد پر ان کو خوش آمدید کہا۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات میں باہبی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ اس موقع پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر خزانہ اسدعمر، وزیر توانائی، وزیر پٹرولیم، مشیر برائے تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم نے ابو ظہبی کے ولی عہد سے تجارت کے فروغ، دوطرفہ تعلقات میں اضافے، علاقائی اور عالمی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی۔ وزیراعظم کے دورہ متحدہ عرب امارات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور پاکستان کو ادھار تیل سمیت پیکج ملنے کا بھی امکان ہے۔