ٹرانسپورٹرز سے بھتہ پر 2 گروپوں میں جھگڑا، ایک نے مسافر بس کو آگ لگا دی

Last Updated On 26 November,2018 12:09 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) پاکپتن میں ٹرانسپورٹرز سے بھتہ لینے پر 2 گروپوں میں جھگڑا کے دوران بھتہ مافیا کے ایک گروپ نے مسافر بس کو آگ لگا دی۔

پاکپتن جگا ٹیکس نہ دینے پر بااثر افراد نے مسافر بس کو چوک جمال میں آگ لگا دی، بس جل کر خاکتسر ہو گئی۔ مسافروں نے بھاگ کر اور چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

جگا ٹیکس پر دو گروپوں کے درمیان 20 روز سے تنازع چلا آ رہا تھا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی رٹ ایک کٹھ پتلی کی طرح ہے، ٹرانسپورٹرز عدم تحفظ کا شکار ہیں، میڈیا کی طرف سے بھتہ کے حوالے سے گشیدگی کی نشاندہی بھی کی گئی لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا۔
 

Advertisement