فیروز والہ: بیوہ خاتون کے گھر پر دھاوا، بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ

Last Updated On 28 November,2018 11:54 am

فیروزوالہ: (دنیا نیوز) فیروزوالہ میں بااثر افراد نے بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کرلیا، بااثر افراد کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، پولیس نے تاحال ملزمان کیخلاف کارروائی نہ کی، دنیا نیوز نے ہوائی فائرنگ کی موبائل سے بنی ویڈیو حاصل کرلی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈھامکے کی رہائشی بیوہ خورشید بی بی اور اسکے رشتہ دار شانی گجر میں چار سال سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ روز شانی گجر نے ساتھیوں سے مل کر بیوہ خاتون کے گھر پر قبضہ کرلیا، اس دوران شانی گجر اور اسکے ساتھی ہوائی فائرنگ کرتے رہے، گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے علاقہ گونج اٹھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ پولیس کو کئی بار کال کی مگر پولیس نہ پہنچی، پولیس نے تاحال ملزمان کیخلاف کارروائی نہ کی۔
 

Advertisement