100 روز کا حساب، وزیراعظم حکومتی کارکردگی سے قوم کو آگاہ کرینگے

Last Updated On 29 November,2018 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان حکومت کو برسراقتدار آئے 3 ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا، سو روزہ کارکردگی پر اسلام آباد میں تقریب کا آغاز ہو چکا ہے، وزیراعظم حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

اقتدار سنبھالنے سے قبل عمران خان نے عوام سے متعدد وعدے کئے جن میں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا، 1 کروڑ نوکریاں دینا، حکومتی اخراجات کم کرنا اور قوم کی لوٹی گئی رقم واپس لانا شامل تھا۔

وعدوں کی تکمیل کے لیے حکومت نے 100 دنوں میں کیا حکمت عملی تیار کی ہے آج عمران خان عوام کو آگاہ کریں گے، حکومت کی جانب سے آج اسلام آباد میں کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان معاشی پالیسی، کفایت شعاری مہم، سماجی تحفظ پروگرام، خارجہ پالیسی، تعلیمی اصلاحات، احتساب اور لوٹی دولت کی واپسی کے لئے اقدامات سے قوم کو آگاہ کریں گے۔