وفاقی کابینہ اجلاس، گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کا معاملہ مؤخر‌

Last Updated On 29 November,2018 03:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا، 8 نکاتی ایجنڈے پر بات چیت کی گئی، گلگت بلتستان کو عبوری صوبے بنانے کا معاملہ موخر کر دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے اہم اقدامات کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا ہماری حکومت نے 100 روز میں انتہائی اقدامات کئے، حکومت نے کفایت شعاری سے کروڑوں روپے کی بچت کی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثے میں ملی، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ انقلابی قدم ہے، حکومت کی معاشی پالیسیوں کے ثمرات جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پاک افغان سرحد پر باڑ اور لائٹنگ، وزارت تجارت کی نئی قومی ٹیرف پالیسی اور ریڈیو پاکستان کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ملکی معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی۔
 

Advertisement