10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش، برفباری کا امکان

Last Updated On 03 December,2018 02:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جبکہ 10 دسمبر سے 31 دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔

دسمبر میں 3 یا 4 سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارشیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے 20 سے 30 فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ خشک سردی کی حالیہ لہر مزید چند روز جاری رہنے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی 8 ڈگری تک گر گیا۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

 

Advertisement