منی لانڈرنگ کی روک تھام، صوبہ پنجاب میں اعلیٰ سطح کمیٹی قائم

Last Updated On 04 December,2018 11:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) منی لانڈرنگ کی روک تھام اور کھوج کے لئے صوبائی حکومتیں بھی حرکت میں آ گئیں۔ پنجاب میں پانچ رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے اینٹی منی لانڈرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم فضیل اصغر ہوں گے۔ دیگر چار ارکان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار عباسی، ایڈیشنل آئی جی رائے محمد طاہر شامل ہیں جبکہ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور کلکٹر کسٹمز بھی کمیٹی ممبران ہوں گے۔

کمیٹی صوبے بھر میں منی لانڈرنگ روکنے کے ساتھ ساتھ منی لانڈرنگ کے ذمہ داروں کا بھی سراغ لگائے گی اور کارروائی کرے گی، کمیٹی اس مقصد کے لئے اضلاع کی سطح پر ڈپٹی کمشنرز سے مسلسل رابطے میں رہے گی۔ یہ کمیٹی ملک سے سرمائے کی غیر قانونی اڑان کو روکنے کے لئے کام کرے گی۔