نوازشریف کیخلاف نیب کیسز ٹرائل کی مدت میں 24 دسمبر تک توسیع‌

Last Updated On 07 December,2018 12:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے نوازشریف کیخلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع کیلئے احتساب عدالت کی استدعا کو منظور کر لیا. دوسری جانب احتساب عدالت نے آج نوازشریف کو طلب کر رکھا ہے، العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کے وکیل آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ٹرائل کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ کو استدعا کی جو منظور کر لی گئی۔ احتساب عدالت کی جانب سے توسیع کیلئے آٹھویں بار رابطہ کیا گیا ہے جس کے باعث 24 دسمبر تک توسیع دے دی گئی۔ سپریم کورٹ نے نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کر لیا۔

سابق وزیراعظم آج صبح احتساب عدالت میں سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے، انھیں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے، احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کریں گے۔گذشتہ سماعت کے دوران فلیگ شپ کیس میں نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جا چکاہے، ان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل آج بھی جاری رہیں گے جو آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔
 

Advertisement