ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے: صدر مملکت

Last Updated On 09 December,2018 03:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بدعنوانی پوری انسانیت پرحملہ ہے، پاکستان سے کرپشن کا لیکیج بند کرنا ہوگا۔ ملکی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی ہے اس سے متعلق شعوراجاگر کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔

صدر عارف علوی اسلام آباد میں انسداد بدعنوانی کے دن کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں بچے بھیک مانگتے پھرتے ہیں، پاکستان کے اربوں ڈالر سوئس بینکوں میں پڑے ہیں، ہزاروں اربوں ڈالر چوری کر کے باہر بھیجے گئے، نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر کےلیے پرامید ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ میری کوشش ہےکرپشن کیخلاف متحرک رہوں، بدعنوانی پوری انسانیت پرحملہ ہے، مشرقی پاکستان کے الگ ہونے میں استحصال کم اور بدعنوانی زیادہ تھی، کوئی معاشرہ بدعنوانی سے پاک ہونے کا دعویٰ نہیں کرسکتا، معاشرے میں خوف خدا ہو تو کسی قانون یاعدالت کی ضرورت نہیں۔