حکومت مخالفین کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، زرداری

Last Updated On 11 December,2018 11:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق صدر آصف علی زرداری نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت پائیدار نہیں ہو گی۔

خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماﺅں کی گرفتاریوں سے حکومت کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر کوئی بھی حکومت پائیدار نہیں ہوگی۔ پیپلز پارٹی کی خواہش رہی کہ ہر حکومت اپنی معیاد پوری کرے، سلیکٹڈ وزیر اعظم نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو اور ہر فیصلہ پارلیمنٹ میں ہو، حکومت پارلیمنٹ کا ماحول کشیدہ کرنےاور مخالفین کو احتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، لاڈلے کو قوم پر مسلط تو کیا گیا ملکی معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں، انتقامی کارروائیوں سے سیاسی قیادت اورپارٹیاں ہرگز کمزور نہیں ہوں گی، اس طرح پارٹیاں عوام میں پذیرائی اور مقبولیت حاصل کرتی ہیں، ملک خطرناک معاشی بحران کا شکار ہو رہا ہے، حکومت توجہ ہٹانے کے لئے سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔

 

 

Advertisement