عوام کیلئے بری خبر، بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ

Last Updated On 19 December,2018 10:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیپرا نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کر دیا، بجلی 1 روپے 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تمام ڈسکوز کمپنیوں کے لیے یکساں نرخ ایک روپے 27 پیسے فی یونٹ مقرر کرنے کی سمری حکومت کو بھجوا دی ہے جس سے عوام کی جیبوں سے 226 ارب روپے نکل جائیں گے۔

نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ صارفین سے یکساں ٹیرف ایک سال کیلئے وصول کیا جائے گا، نوٹفیکیشن کے بعد ایک سال میں ٹیرف کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
 

Advertisement