ایوان صدر کو ایک بار پھر عوام کےلیے کھول دیا گیا

Last Updated On 22 December,2018 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایوان صدر کو ایک بار پھر عوام کےلیے کھول دیا گیا ہے، صبح 9 سے 12 پھر دوپہر ایک بجے سے سہ پہر 4 بجے تک سیر کی جاسکے گی۔

سرکاری عمارتوں کو عوام کےلیے کھولنے کا سلسلہ نہ تھما، ایوان صدر کے دروازے ایک بار پھر لوگوں کےلیے کھل گئے۔ ایوان صدر صبح 9 بجے سے 12 بجے اور دوپہر ایک بجے سے سہ پہر4 بجے تک کھلا ہے۔ اہم سرکاری عمارت کے اندر جانے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد صبح سے ہی جمع ہوگئی۔

بچے بڑے سبھی پہنچے، شہریوں کو شناختی کارڈ دکھا کر اندر جانے کی اجازت ملی۔ ایوان صدر کے باہر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، اس سے پہلے 8 دسمبر کو بھی ایوان صدر شہریوں کے لیے کھولا گیا تھا۔
 

Advertisement