دفاعِ وطن میں مجاہد فورس کا کردار نمایاں ہے، آرمی چیف

Last Updated On 28 December,2018 05:10 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مجاہد فورس سینٹر بھمبر کا دورہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر مجاہد فورس کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دفاعِ وطن میں مجاہد فورس کا کردار نمایاں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دفاعِ وطن میں مجاہد فورس کا کردار نمایاں ہے۔ پاک فوج کے جوان اور افسران دشمن کی جارحیت کا مقابلہ جواں مردی سے کر رہے ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ سپہ سالار فرداً فرداً تمام جوانوں سے ملے اور ان کے جذبے کو سراہا۔ تقریب میں حاضر اور ریٹائرڈ افسران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو کرنل کمانڈنٹ مجاہد فورس کے بیجز بھی لگائے۔

Advertisement