پاکستان پرچین کا قرض، چینی سفارتخانے کیجانب سے اعداد و شمار مسترد

Last Updated On 29 December,2018 10:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چینی سفارتخانے نے پاکستان سے چالیس ارب ڈالر قرض واپسی کی خبروں کی تردید کر دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے صرف 6 ارب روپے کا قرض اور سود واپس کرنا ہے۔

چینی سفارتخانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون کا بڑا منصوبہ ہے۔ سی پیک کے بائیس منصوبوں کی کل سرمایہ کاری 18.9 ارب ڈالر ہے۔

چینی حکومت نے پاکستان کو 5.87 ارب ڈالر کا رعایتی قرض دیا۔ قرض کی یہ رقم 20 سے 25 سال میں صرف 2 فیصد شرح سود کے ساتھ واپس کی جانی ہے۔ حکومت پاکستان نے صرف انہی قرضوں پر ریاستی ضمانت دے رکھی ہے اور ان کی واپسی بھی 2021 سے شروع ہو گی۔

چینی حکام نے واضح کیا کہ سی پیک کے تمام منصوبے سرمایہ کاری اور آزاد کاروباری نوعیت کے ہیں، تمام کمپنیاں اپنے نفع، نقصان اور قرضوں کی واپسی کی خود ذمہ دار ہیں۔