جنگی مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گی، آرمی چیف

Last Updated On 13 December,2018 08:54 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پاک چین فضائی مشقوں کا معائنہ، جنرل قمر جاوید باجوہ نے دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئر فورس کی آپریشنل ایئر بیس پر فضائیہ کی شاہین 7 مشقوں کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو بیجز لگائے

ایئر بیس پہنچنے پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے مشقوں کے شرکا اور دونوں ممالک کی فضائیہ کی پیشہ ورانہ سلاحیتوں کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ جنگی مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط کریں گی، جنگی مشقوں سے دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں ہر سال منعقد کی جاتی ہیں۔