آرمی چیف کا ائیر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو بیجز لگائے

Last Updated On 12 December,2018 12:01 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں آرمی ایئر ڈیفنس کور کی خدمات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کو کرنل کمانڈنٹ آرمی ایئرڈیفنس کور کے بیجز لگائے، تقریب میں کور کے حاضر و ریٹائرڈ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔