پاکستان، چین اور افغانستان کے مابین مذاکرات کا 15 دسمبر سے آغاز

Last Updated On 04 December,2018 08:41 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان امن سے متعلق پاکستان، افغانستان اور چین کے مابین وزرائے خارجہ سطح کے مذاکرات کا پندرہ دسمبر سے کابل میں آغاز ہو گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں قیام امن سے متعلق سہ فریقی مذاکرات پندرہ دسمبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہوں گے۔ پاکستان، افغانستان اور چین کے وفود مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے جبکہ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی اور افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی اپنے اپنے وفود کی سربراہی کریں گے۔ سہ فریقی مذاکرات کے ذریعہ افغانستان میں دیرپا امن کا مستقل حل تلاش کرنا ہے۔

 

Advertisement