پنجاب: دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس بند، لاہور میں بدترین لوڈشیڈنگ

Last Updated On 02 January,2019 11:38 am

لاہور: (دنیا نیوز) نہروں کی بندش اور گیس قلت سے بجلی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا، شارٹ فال 4 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گیا، دھند کے باعث پاور ڈویژن کے 4 پاور پلانٹ بند ہوگئے، بند ہونے والے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹے کیلئے بتی بند رہنے لگی۔

 نہروں کی بھل صفائی کے باعث ڈیمز سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو گئی ہے جبکہ شدید دھند کے باعث 4 پاور پلانٹس بند ہو گئے، بند ہونے والے پاور پلانٹس کو ایل این جی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔ پیپکو ذرائع کے مطابق پاور پلانٹ بند ہونے سے 3 ہزار میگاواٹ کے قریب بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

پلانٹس کی بندش سے لیسکو میپکو فیسکو سمیت دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ لاہور میں علامہ اقبال ٹاون، جوہر ٹاون، گلبرگ، گڑھی شاہو سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری ہے۔

دھند کے باعث جن پاور پلانٹ میں فنی خرابی پیدا ہوئی ان میں نشاط چونیاں گدو اور ہیڈ بلوکی شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کی خرابی جلد دور کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی۔

 

 

 

Advertisement