'شہبازشریف چیئرمین پی اےسی قبول نہیں، سپریم کورٹ سےرجوع کروں گا'

Last Updated On 04 January,2019 03:00 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے شہباز شریف کو چئیرمین پی اے سی بنائے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں شہبازشریف بطور چیئرمین پی اے سی قابل قبول نہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے سے بہتر ہے احتساب ختم کر دیا جائے، 2 دن بعد شہبازشریف کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت پہلے چئیرمین پی اے سی کے لیے شہباز شریف کے نام پر رضامند نہیں تھی تاہم بعد میں مان گئی۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں چیئرمین پی اے سی کیلئے مشاورت مکمل ہوئی جس کے بعد حکومت نے قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بنانے پررضامندی ظاہر کی۔ اس معاملے پر شیخ رشید کا سخت موقف سامنے آیا، گذشتہ روز شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں اپنے موقف کا نہ صرف اعادہ کیا بلکہ یہ ببانگ دہل کہا کہ مجھے شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانے پر اعتراض ہے۔ یہ کیسے برداشت ہو سکتا ہے کہ جس کالونی میں وزرا رہیں وہاں شہباز شریف بھی رہے۔ شہباز شریف وکٹ کےدونوں طرفکھیل رہا ہے۔ شہباز شریف کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے، بطور وزیر کہہ چکا ہوں کہ شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چئیرمین بنانا غلط ہے۔


 

Advertisement