کابینہ اجلاس: بلاول، مراد کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری متوقع

Last Updated On 10 January,2019 11:59 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، ای سی ایل میں شامل 172 افراد کے ناموں پر نظرثانی سے متعلق کمیٹی اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں پی آئی اے کے ڈائریکٹرز کے انتخاب اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو اضافی چارج دینے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے موجودہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو توسیع دینے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ نیشنل ٹیرف کمیشن کے ایک رکن کے انتخاب کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔
 

Advertisement