قبائلی اضلاع میں سپورٹس اور ٹورازم کے منصوبے جلد شروع کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 10 January,2019 06:21 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سپورٹس اور ٹورازم کے منصوبے جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر صدارت فاٹا کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں قبائلی اضلاع میں سپورٹس اور ٹورازم کے منصوبے جلد شروع کرنے اور تیز تر اقدامات کے ذریعے سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف منصوبوں کی منظوری ٹائم لائن سے مشروط ہوگی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ نئے اضلاع میں تمام محکموں کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے، ڈی ایچ کیوز میں ڈاکٹر اور عملے کی پوسٹیں ایک مہینے میں فعال کی جائیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے اجلاس کے دوران نئے بھرتی کئے جانیوالے ڈاکٹروں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جبکہ صحت اور جامع مساجد کی سولرائزیشن کی بھی منظوری دی۔