راولپنڈی: گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے

Last Updated On 15 January,2019 12:15 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کے علاقے کرتار پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے گھر میں آگ لگ گئی جس سے 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے۔

پولیس کے مطابق صبح سویرے گھر میں ناشتے کے لیے کچن میں دیا سلائی جلائی تو گیس سیلنڈر کی لیکیج کے باعث زوردار دھماکا ہوگیا اور ہر طرف آگ لگ گئی، آگ سے گھر میں موجود 3 بچوں سمیت 4 افراد جھلس گئے۔

دھماکے سے کچن کی دیوار کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جبکہ دیگر دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور تمام زخمیوں کو بے نظیر ہسپتال منتقل کر دیا۔
 

Advertisement