لاہور میں بارش، ژالہ باری سے موسم خوشگوار

Last Updated On 22 January,2019 10:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے شمالی علاقوں پر موجود ہے اور بدھ کے روز کمزور ہو جائیگا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری پیشگوئی کے مطابق مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ مردان، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،پشاورڈویژن اور اسلام آباد، میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔ 

Advertisement