ذیشان کا دہشتگردوں سے تعلق واضح، خلیل کیساتھ ظلم ہوا: فیاض الحسن

Last Updated On 25 January,2019 03:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے ذیشان کا دہشت گردوں سے تعلق واضح ہے، خلیل کے ساتھ ظلم ہوا، ذمہ داران کونشان عبرت بنائیں گے، حمزہ شہباز نے ان کیمرہ بریفنگ میں سر تک نہیں اٹھایا۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ نارمل ہے، ن لیگ کا جھوٹ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، نواز شریف قانون کے مہمان ہیں، علاج ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا نواز شریف کیلئے لندن سے ان کی پسندیدہ ڈش لائی گئی، ان کو ہر سہولت دی جا رہی ہے، نواز شریف کیلئے گھر سے بھی کھانا آتا ہے۔