سابق چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ ڈاکٹر محمد امجد نے پی ٹی آئی جوائن کر لی

Last Updated On 01 February,2019 05:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر محمد امجد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

الیکشن 2018ء سے قبل ڈاکٹر محمد امجد نے تحریک انصاف کی حمایت میں این اے 53 اسلام آباد سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کے بعد کیا تھا۔ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی حمایت میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اشرف شہزاد خان کو بھی حلقہ این اے 54 سے دستبردار کروایا تھا۔
عمران خان نے ڈاکٹر امجد کا الیکشن میں حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ واضح رہے پشاور ہائیکورٹ سے نااہلی کے بعد پرویز مشرف پارٹی صدارت سے مستعفیٰ ہو گئے تھے انہوں نے اہنی جگہ ڈاکٹر محمد امجد کو نامزد کیا تھا۔تاہم آج سابق چئیرمین آل پاکستان مسلم لیگ کےسابق چئیرمین ڈاکٹر محمد امجد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت آختیار کر لی ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ڈاکٹر محمد امجد کو تحریک انصاف میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔
 

Advertisement