سانحہ بارہ مئی کیس: میئر کراچی سمیت 21 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد

Last Updated On 02 February,2019 01:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر اور عمیر صدیقی سمیت 21 ملزمان پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کر دی۔ تمام افراد نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

سانحہ 12 مئی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر، عمرصدیقی سمیت 21 ملزم عدالت میں پیش ہوئے، جن پر ترمیم شدہ فرد جرم عائد کر دی گئی، تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا، تمام ملزمان پر 4 مقدمات میں فرد جرم عائد ہوئی۔

مفرور 17 ملزمان پر عبدالزاہد کی گرفتاری کے باعث ترمیم شدہ فرد جرم عائد ہوئی، ملزم عبدالزاہد نے درخواست ضمانت بھی دائر کر رکھی ہے۔ درخواست ضمانت پر وکیل سرکاری نے دلائل مکمل کر لیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کر دی۔
 

Advertisement