میئر وسیم اختر کیخلاف فیصل واوڈا کی درخواست، نیب کو جائزہ لینے کا حکم

Last Updated On 01 February,2019 04:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے میئر وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نیب فیصل واوڈا کی درخواست کا جائزہ لے۔

 سندھ ہائیکورٹ میں وسیم اختر کے خلاف فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے حکم دیا کہ نیب فیصل واوڈا کی درخواست کا جائزہ لے۔ فیصل واوڈا کے وکیل نے کہا کہ عدالت نیب کو باقاعدہ تحقیقات کا حکم دے، جس پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہم نیب کو حکم نہیں دے رہے، نیب معاملے کا جائزہ لے اور قانون کے مطابق اس کو دیکھے۔

چیف جسٹس نے فیصل واوڈا کے وکیل سے مکالمہ کیا کہ آپ کے موکل تو وفاقی وزیر ہیں کرپشن کے خلاف تو وفاقی حکومت بھی تحقیقات کراسکتی ہے۔ چیف جسٹس نے نیب پراسیکیورٹر سے مکالمہ کیا کہ نیب بتائے نیب کیا قانونی رائے رکھتی ہے، جس پر نیب پراسیکیورٹر نے کہا کہ عدالت نیب کو جو حکم دے گی نیب قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔

 

Advertisement